-->
انجمن الاصلاح رواق مونگیریؒ میں منعقدہ انعامی مسابقہ براۓ مقالہ نگاری میں ناظم الاصلاح و نائب ناظم، جناب صدر مجلس اور حضرات حکم کی خدمت میں تحائف پیش کرتے ہوۓ۔

انجمن الاصلاح رواق مونگیریؒ میں منعقدہ انعامی مسابقہ براۓ مقالہ نگاری میں ناظم الاصلاح و نائب ناظم، جناب صدر مجلس اور حضرات حکم کی خدمت میں تحائف پیش کرتے ہوۓ۔




انجمن الاصلاح رواق مونگیریؒ
                   {خبر نامہ}
از؛ محمد حسان میر - معتمد بزم خطابت

آج بتاریخ ٢٥ جولائ بمطابق ١٨ محرم الحرام بروز جمعرات بعد نماز مغرب مونگیریؒ زیریں ہال میں بزم سلیمانی کے تحت انعامی مسابقہ براۓ مقالہ نگاری منعقد ہوا۔ موضوع مقالہ "مولانا سید محمد علی مونگیریؒ - حیات وخدمات " تھا۔ 
نظامت کی ذمہ داری محمد عالمگیر نے ادا کی۔ تلاوت کلام اللہ اور نعت رسول مقبول ﷺ کے بعد مساہمین نے اپنے اپنے مقالے پیش کیۓ، مساہمین کی کل تعداد ١٥ تھی۔ 

اس موقعہ پر منصب صدارت پر جناب مولانا علاءالدین صاحب ندوی دامت برکاتہم تشریف فرما تھے، نیز کرسی عدالت پر مولانا جاوید اختر ندوی صاحب مدظلہ، مولانا شعیب احسن ندوی صاحب مدظہ، مولانا سلمان بجنوری ندوی صاحب مدظلہ، رونق افروز تھے۔ 
بزم کی ایک جھلک


مساہمین کے بعد جناب صدر مجلس کا پرمغز، موثر اور مستند خطاب ہوا؛ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا گیا اور محمد حسان میر نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔ 

پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں اول ثاقب اختر (خصوصی ثالث) دوم ریحان ظفر (عالیہ ثانیہ) اور سوم پوزیشن فرقان احمد ( خصوصی ثانی) شامل ہیں۔ 

آخر میں تشریف فرما جناب صدر اور حضرات حکم کی خدمت میں بھی تحائف پیش کیۓ گۓ اور جناب صدر کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Source: Hafiz Saad Mahmoodi


0 Response to "انجمن الاصلاح رواق مونگیریؒ میں منعقدہ انعامی مسابقہ براۓ مقالہ نگاری میں ناظم الاصلاح و نائب ناظم، جناب صدر مجلس اور حضرات حکم کی خدمت میں تحائف پیش کرتے ہوۓ۔"

Post a Comment

Ads on article

Advertise in articles 1

advertising articles 2